بروس بلیک مین سے ملاقات — میری سیاست پارٹی سے زیادہ مسائل اور پالیسیوں کے گرد
کل مجھے انتخابی مہم کے دوران ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو اور نیویارک کے گورنر کے امیدوار بروس بلیک مین سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کا موقع ملا۔
ان کی گفتگو سن کر مجھے ان کے ایجنڈے اور کئی پالیسی نکات کو سمجھنے کا موقع ملا، اور ان میں سے کئی باتیں مجھے پسند آئیں۔
میری سیاست ہمیشہ پارٹی سے زیادہ مسائل اور پالیسیوں کے گرد رہی ہے۔ مثال کے طور پر اپنے کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں میں لورا گیلن کی حمایت کرتا ہوں، جبکہ گورنر کی دوڑ میں بروس بلیک مین کی پیش کردہ بعض پالیسیوں اور ترجیحات نے میری توجہ حاصل کی۔
میرے نزدیک ضروری نہیں کہ ہر معاملے میں صرف Democrat یا Republican کی عینک سے دیکھا جائے۔ میں یہ دیکھتا ہوں کہ کون ہمارے روزمرہ مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتا ہے، ان پر بات کرتا ہے، اور ان کے حل کے لیے کیا پالیسی پیش کرتا ہے۔
میرے لیے پارٹی سے پہلے مسائل، پالیسی اور عوامی مفاد اہم ہیں۔
Frequently Asked Questions
Who did Syed Anwar Wasti meet?
Nassau County Executive and New York gubernatorial candidate Bruce Blakeman, during the campaign, for a detailed conversation about his agenda and policy points.
Does Wasti always vote by party line?
No. He says his politics center on issues and policies more than party — for example supporting Laura Gillen in his congressional district while noting that some of Blakeman’s gubernatorial priorities also drew his attention.
What matters most to him in politics?
Issues, policy, and the public interest come before party. He looks at who better understands everyday problems and what solutions they offer.