FromSialkot
FromSialkot

Blog

اندلس سے پاکستان تک: اقتدار عارضی، عوام کا فیصلہ دائمی
Personal

اندلس سے پاکستان تک: اقتدار عارضی، عوام کا فیصلہ دائمی

Syed Anwar WastiAugust 25, 2026

میں ابھی اسپین کے سفر سے واپس لوٹ رہا ہوں۔ غرناطہ کی گلیوں، الحمرا کے محلات اور اندلس کی صدیوں پر پھیلی تاریخ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ وہاں کبھی ایسے حکمران بھی تھے جنہیں اپنی طاقت، اپنے محلات اور اپنی حکومت کے دائمی ہونے کا یقین تھا۔ آج حکمران نہیں، صرف ان کے محلات، آثار اور تاریخ باقی ہے۔

اس سفر نے ایک بات پھر ذہن نشین کرا دی کہ اقتدار ہمیشہ عارضی ہوتا ہے، لیکن انسان کا کردار، دیانت اور تاریخ میں چھوڑا ہوا نام زیادہ دیر زندہ رہتا ہے۔

یہ اصول پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک اور ہر حکمران کے لیے یکساں ہے۔ طاقت کے زور پر حکومت تو کی جا سکتی ہے، لیکن لوگوں کے دل طاقت سے نہیں جیتے جا سکتے۔ وقتی سیاسی کامیابی، سرکاری اختیار یا اپنے حق میں نتائج حاصل کر لینا مستقل کامیابی نہیں۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ عوام آپ کو اپنی آزاد مرضی سے قبول کریں۔

اندلس کی تاریخ بھی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ بڑی سے بڑی سلطنت ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ تقریباً آٹھ صدیوں کی مسلم حکمرانی بھی بالآخر ختم ہوگئی۔ تاریخ کسی ایک فرد یا حکومت کے لیے نہیں رکتی۔

اگر واقعی عوام پر حکمرانی کرنی ہے تو ان کے سروں پر نہیں، ان کے دلوں پر حکومت کیجیے۔ اور جدید ریاست میں عوام کے دل اور اعتماد جیتنے کا بہترین راستہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات، قانون کی حکمرانی اور عوام کے فیصلے کا احترام ہے۔

اقتدار عارضی ہے، عوام کا اعتماد اصل طاقت ہے۔ جمہوریت کی خوبصورتی یہی ہے کہ فیصلہ طاقت نہیں، عوام کرتے ہیں۔

— سید انور واسطی

الحمرا — پتھروں میں لکھی ایک عظیم تہذیب کی داستان

الحمرا، غرناطہ — تصویری سفرنامہ

Frequently Asked Questions

What is the main message of this article?

Power is temporary. Character, integrity, and the name one leaves in history last longer. Real success is when people accept a leader by free choice — not by force.

How does Al-Andalus relate to Pakistan in this reflection?

After visiting Granada and the Alhambra, the author notes that even centuries of Muslim rule in Al-Andalus eventually ended. History does not pause for any person or government — a lesson that applies equally to Pakistan and every country.

What does the author say about winning people’s hearts?

You can rule by force, but you cannot win hearts by force. In a modern state, the best path to public trust is free, fair, transparent elections, the rule of law, and respect for the people’s decision.